المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3120
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ صُبَيْحٍ الْمُرِّيُّ قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : فَرَغَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَى كُلِّ عَبْدٍ مِنْ خَلْقِهِ ، مِنْ خَمْسٍ : مِنْ عَمَلِهِ ، وَأَجَلِهِ ، وَرِزْقِهِ ، وَأَثَرِهِ ، وَمَضْجَعِهِ .
لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : خَالِدٌ .
ترجمہ
ام الدرداء رحمہا اللہ، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل اپنی مخلوق میں سے ہر بندے کے متعلق پانچ امور (کے فیصلے) سے فارغ ہو چکا ہے: اس کے عمل سے، اس کی مدتِ حیات سے، اس کے رزق سے، اس کے نقشِ قدم سے اور اس کے لیٹنے کی جگہ (یعنی مقامِ وفات) سے۔“
یہ حدیث سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، خالد اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔