المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3119
وَبِهِ نَا زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ الصُّدَاعَ وَالْمَلِيلَةَ لَا يَزَالِانِ بِالْمُؤْمِنِ ، وَإِنَّ ذُنُوبَهُ مِثْلُ أُحُدٍ ، فَمَا يَدَعَانِهِ وَعَلَيْهِ مِنَ الذُّنُوبِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بلاشبہ سر درد اور بخار کی تپش مومن کو لاحق رہتی ہے، خواہ اس کے گناہ احد پہاڑ کے برابر (زیادہ) ہوں، پس وہ دونوں اسے (اس حال میں) چھوڑتے ہیں کہ اس پر رائی کے دانے کے برابر بھی کوئی گناہ باقی نہیں رہتا۔“
یہ حدیث سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے روایت کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔