المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3118
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ وَشُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى قَالَا : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ : نَا زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ ، عَنْ لَهِيعَةَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ رَبِيعَةَ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ سَلَامَةَ بْنَ قَيْصَرٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ أَبْعَدَهُ اللهُ مِنْ جَهَنَّمَ بُعْدَ غُرَابٍ طَارَ وَهُوَ فَرْخٌ حَتَّى مَاتَ هَرَمًا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَلَامَةَ بْنِ قَيْصَرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سلامہ بن قیصر سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اللہ کی رضا کی خاطر ایک دن کا روزہ رکھا، اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اتنا دور کر دے گا جتنا وہ کوا (اڑ کر دور جاتا ہے) جو چوزہ ہونے کی حالت میں اڑنا شروع کرے یہاں تک کہ بوڑھا ہو کر مر جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سلامہ بن قیصر سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابن لہیعہ رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“