المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3117
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ وَشُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَا : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَامَ بَنِي لِحْيَانَ : لِيَخْرُجْ مِنْ كُلِّ اثْنَيْنِ مِنْكُمْ رَجُلٌ ، وَلْيَخْلُفِ الْغَازِي فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ ، وَلَهُ مِثْلُ نِصْفِ أَجْرِهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو لحیان کے سال فرمایا: ”تم میں سے ہر دو مردوں میں سے ایک (جہاد کے لیے) نکلے، اور جو پیچھے رہے وہ غازی کے اہل و عیال اور مال میں اس کا جانشین بنے، تو اسے اس کے نصف اجر کے برابر ثواب ملے گا۔“
یہ حدیث سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، ابن لہیعہ رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔