المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3104
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا أَبُو عَطَاءٍ بِلَالُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ثَلَاثَةٌ لَا تُقْبَلُ لَهُمْ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ : الرَّاكِبُ وَالْمَرْكُوبُ ، وَالرَّاكِبَةُ وَالْمَرْكُوبَةُ ، وَالْإِمَامُ الْجِائِرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَلَا عَنْ عُمَرَ إِلَّا صَالِحُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو عَطَاءٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن کی «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» کی گواہی قبول نہیں کی جاتی: (اغلام بازی کرنے والا) فاعل اور مفعول، (عورتوں کی باہمی بدفعلی میں ملوث) فاعل اور مفعول عورت، اور ظالم حکمران۔“
اس حدیث کو ابن حرملہ رحمہ اللہ سے صرف عمر بن راشد رحمہ اللہ نے، اور عمر رحمہ اللہ سے صرف صالح بن ابی صالح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ابوعطاء رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔