❮
❯
حدیث نمبر: 3102
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : نَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَذْكُرُ الْعَافِيَةَ ، وَمَا أَعَدَّ اللهُ لِصَاحِبِهَا مِنْ عَظِيمِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ شَكَرَ ، وَيَذْكُرُ الْبَلَاءَ ، وَمَا أَعَدَّ اللهُ لِصَاحِبِهِ مِنْ عَظِيمِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ صَبَرَ . فَقُلْتُ : بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ ، لَأَنْ أُعَافَى فَأَشْكُرَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُبْتَلَى فَأَصْبِرَ ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَرَسُولُ اللهِ يُحِبُّ مَعَكَ الْعَافِيَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ بَكْرٌ .
ترجمہ

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم ﷺ کے سامنے بیٹھا ہوا تھا اور آپ ﷺ عافیت کا تذکرہ فرما رہے تھے اور اس عظیم ثواب کا جو اللہ تعالیٰ نے عافیت پانے والے کے لیے تیار کر رکھا ہے جب وہ شکر ادا کرے، نیز آپ ﷺ آزمائش کا تذکرہ فرما رہے تھے اور اس عظیم ثواب کا جو اللہ تعالیٰ نے آزمائش میں مبتلا ہونے والے کے لیے تیار کر رکھا ہے جب وہ صبر کرے۔ تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ مجھے عافیت دی جائے اور میں شکر گزار بنوں، بہ نسبت اس کے کہ میں آزمائش میں ڈالا جاؤں اور صبر کروں، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اور اللہ کے رسول بھی تمہارے ہمراہ عافیت ہی کو پسند کرتے ہیں۔“ “
اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں بکر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الباء / حدیث: 3102
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 304»