❮
❯
حدیث نمبر: 3096
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ : اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي ، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ ، فَإِنْ مَاتَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَإِنْ قَالَ حِينَ يُمْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ : اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّي ، وَأَنَا عَبْدُكَ ، أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ ، فَمَاتَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ I " . ثُمَّ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْلِفُ مَا لَا يَحْلِفُ عَلَى غَيْرِهِ ، يَقُولُ : I " وَاللهِ مَا قَالَهَا عَبْدٌ فِي يَوْمٍ حِينَ يُصْبِحُ فَيَمُوتُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي فَتُوُفِّيَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ .
ترجمہ

سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت تین مرتبہ یہ کہے: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي ، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تیرے لیے اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے تجھ پر ایمان لایا، میں نے اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر صبح کی، میں اپنے برے عمل سے تیری جناب میں توبہ کرتا ہوں اور تجھ سے اپنے ان گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں جنہیں تیرے سوا کوئی معاف نہیں کر سکتا“، تو اگر وہ اس دن مر گیا تو جنت میں داخل ہوگا۔ اور اگر شام کے وقت تین مرتبہ یہ کہے: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّي ، وَأَنَا عَبْدُكَ ، أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میں نے اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر شام کی، میں اپنے برے عمل سے تیری جناب میں توبہ کرتا ہوں اور تجھ سے اپنے ان گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں جنہیں تیرے سوا کوئی معاف نہیں کر سکتا“، پھر وہ اس رات فوت ہو گیا تو جنت میں داخل ہوگا۔“
پھر رسول اللہ ﷺ ایسی قسم اٹھایا کرتے تھے جو کسی اور بات پر نہیں اٹھاتے تھے، آپ ﷺ فرماتے تھے: ”اللہ کی قسم! جس کسی بندے نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے اور وہ اسی دن مر گیا تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا، اور اگر شام کے وقت کہے اور اسی رات اس کا انتقال ہو گیا تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یحییٰ بن حارث سے اس حدیث کو صرف محمد بن شعیب نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عمرو بن ہاشم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الباء / حدیث: 3096
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف علي بن يزيد الألهاني
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه علي بن يزيد الألهاني وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 114»»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 7802، 7879»