المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بِشْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بشر ہے۔
حدیث نمبر: 3072
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى الْغَزِّيُّ قَالَ : نَا أَيُّوبُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْهَيْصَمِ قَالَ : نَا زِيَادُ بْنُ سَيَّارٍ ، عَنْ عَزَّةَ ابْنَةِ عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : نَضَّرَ اللهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا وَحَفِظَهَا ، فَرُبَّ حَامِلِ عِلْمٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَعْلَمُ مِنْهُ ، ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ الْقَلْبُ : إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلهِ ، وَمُنَاصَحَةُ الْوُلَاةِ ، وَلُزُومُ الْجَمَاعَةِ .
ترجمہ
سیدنا ابو قرصافہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس بندے کو شاد و آباد رکھے جس نے میری بات سنی، اسے ذہن نشین کیا اور اسے محفوظ کر لیا؛ کیونکہ بسا اوقات علم کا حامل اسے ایسے شخص تک پہنچا دیتا ہے جو اس سے زیادہ فہم و بصیرت رکھنے والا ہوتا ہے۔ تین باتیں ایسی ہیں جن پر مومن کا دل کینہ یا خیانت نہیں کرتا: اللہ تعالیٰ کے لیے عمل کو خالص کرنا، حکمرانوں کی خیر خواہی کرنا اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ وابستہ رہنا۔“