المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَسْلَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسلم ہے۔
حدیث نمبر: 3045
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ حُرَيْثِ بْنِ أَبِي مَطَرٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي السَّنَابِلِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، قَالَتْ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لِبَاسِ الذَّهَبِ وَنَظْمِهِ ، فَرَمَتِ امْرَأَةٌ بِسِوَارٍ مِنْ ذَهَبٍ ، فَمَكَثَ فِي الْمَسْجِدِ أَيَّامًا ، مَا يَأْخُذْهُ أَحَدٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا حُرَيْثٌ ، وَلَا عَنْ حُرَيْثٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ .
ترجمہ
سیدہ فاطمہ بنتِ قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونا پہننے اور اسے (لڑیوں میں) پرونے سے منع فرمایا، تو ایک خاتون نے سونے کا ایک کنگن پھینک دیا، چنانچہ وہ کئی دنوں تک مسجد میں پڑا رہا اور اسے کسی نے نہ اٹھایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی رحمہ اللہ سے سوائے حریث رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا، اور حریث سے سوائے یزید بن عطاء رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا۔“