المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَسْلَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسلم ہے۔
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ ، قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ ، قَالَ : نَا رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ عَزْرَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَفْتَقِدُ أَهْلُ الْجَنَّةِ نَاسًا كَانُوا يَعْرِفُونَهُمْ فِي الدُّنْيَا ، فَيَأْتُونَ الْأَنْبِيَاءَ فَيَذْكُرُونَهُمْ ، فَيَشْفَعُونَ فِيهِمْ فَيُشَفَّعُونَ ، فَيُقَالُ لَهُمُ : الطُّلَقَاءُ ، وَكُلُّهُمْ طُلَقَاءُ ، يُصَبُّ عَلَيْهِمْ مَاءُ الْحَيَاةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ عَنْ عَزْرَةَ بْنِ ثَابِتٍ إِلَّا رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، تَفَرَّدَ بِهَا الْقَاسِمُ عِيسَى الطَّائِيُّ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جنت ان لوگوں کی کمی محسوس کریں گے (انہیں گم پائیں گے) جنہیں وہ دنیا میں پہچانتے تھے، تو وہ انبیاءِ کرام کے پاس حاضر ہو کر ان کا تذکرہ کریں گے، پھر وہ انبیاء ان کے حق میں سفارش کریں گے اور ان کی سفارش قبول کر لی جائے گی، چنانچہ ان کے متعلق کہا جائے گا کہ یہ «الطُّلَقَاءُ» (اللہ کے آزاد کردہ) ہیں، اور وہ سب کے سب آزاد کردہ ہوں گے، ان پر آبِ حیات بہایا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عزرہ بن ثابت سے یہ تینوں احادیث صرف رحمہ بن مصعب نے روایت کی ہیں اور ان کی روایت میں قاسم بن عیسیٰ طائی منفرد ہیں۔“