المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَسْلَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسلم ہے۔
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ : نَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : I " هَا هُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ ؟ I " فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ ، ثُمَّ قَالَ : I " هَا هُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ ؟ I " فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ ، ثُمَّ قَالَ : I " هَا هُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ ؟ I " فَقَالَ رَجُلٌ : نَعَمْ ، يَا رَسُولَ اللهِ ، هَا هُنَا فُلَانٌ ، فَقَالَ : إِنَّ صَاحِبَكُمْ مُحْتَبَسٌ بِبَابِ الْجَنَّةِ ، بِدَيْنٍ عَلَيْهِ فَقَالَ رَجُلٌ : إِلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا وَكِيعٌ ، وَلَا عَنْ وَكِيعٍ إِلَّا أَبُو كُرَيْبٍ ، وَلَا كَتَبَاهُ إِلَّا عَنْ أَسْلَمَ .
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی، پھر جب آپ ﷺ (نماز سے) فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا: ”کیا یہاں بنو فلاں کا کوئی شخص موجود ہے؟“ کسی نے آپ ﷺ کو جواب نہ دیا، آپ ﷺ نے پھر دریافت فرمایا: ”کیا یہاں بنو فلاں کا کوئی شخص موجود ہے؟“ کسی نے جواب نہ دیا، پھر آپ ﷺ نے (تیسری بار) فرمایا: ”کیا یہاں بنو فلاں کا کوئی شخص موجود ہے؟“ تب ایک شخص نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول! یہاں فلاں شخص موجود ہے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا ساتھی اپنے ذمے واجب الادا قرض کی وجہ سے جنت کے دروازے پر روک لیا گیا ہے۔“ (یہ سن کر) ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس کا قرض میرے ذمے ہے (یعنی میں اسے ادا کروں گا)۔“
اس حدیث کو علاء بن عبد الکریم سے صرف وکیع رحمہ اللہ نے، اور وکیع رحمہ اللہ سے صرف ابو کریب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان دونوں سے اسے صرف اسلم رحمہ اللہ ہی نے تحریر کیا ہے۔