المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَسْلَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسلم ہے۔
حدیث نمبر: 3043
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ : نَا رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ عَزْرَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ ، دَعَا بِهَا فَاسْتَجَابَ اللهُ لَهُ ، وَإِنِّي أَخَّرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر نبی کے لیے ایک (ایسی مخصوص) دعا تھی جو انہوں نے مانگی اور اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے اسے قبول فرما لیا، اور میں نے اپنی وہ دعا اپنی امت کی شفاعت کے لیے مؤخر کر رکھی ہے۔“