المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَنَسٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام انس ہے۔
حدیث نمبر: 3038
حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ الْخَوْلَانِيُّ قَالَ : نَا مُعَلَّلُ بْنُ نُفَيْلٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ ، عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَلَّلُ بْنُ نُفَيْلٍ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ جب سفر سے واپس تشریف لاتے تو دو رکعت نماز ادا فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور معلل بن نفیل رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“