المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَنَسٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام انس ہے۔
حدیث نمبر: 3039
حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ الْخَوْلَانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو الْأَصْبَغِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ : نَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ عَائِذِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ أُذُنَيْهِ ، يَقُولُ : I " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ ، وَتَعَالَى جَدُّكَ ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب (نماز کا آغاز کرتے ہوئے) تکبیر کہتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے یہاں تک کہ وہ آپ ﷺ کے کانوں کے برابر ہو جاتے، اور آپ ﷺ یہ پڑھتے تھے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ ، وَتَعَالَى جَدُّكَ ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ» ”اے اللہ! تو اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیری عظمت و شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔“
یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، مخلد بن یزید رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔