المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ الرُّؤَاسِيُّ قَالَ : نَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ قَالَ : نَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَفْطَرَ عِنْدَ قَوْمٍ قَالَ : أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ ، وَتَنَزَّلَتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَكِيعٍ ، عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ . وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنْ وَكِيعٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، وَلَمْ يَذْكُرُوا : سُفْيَانَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی اکرم ﷺ جب کسی قوم کے ہاں روزہ افطار فرماتے تو فرماتے: «أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَتَنَزَّلَتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ» ”تمہارے پاس روزہ داروں نے افطار کیا، تمہارا کھانا نیک لوگوں نے کھایا اور تم پر فرشتے نازل ہوئے۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وکیع رحمہ اللہ سے، انہوں نے سفیان رحمہ اللہ سے، صرف زہیر بن عباد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے؛ جبکہ دیگر راویوں نے اسے وکیع رحمہ اللہ سے، انہوں نے ہشام رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے اور سفیان رحمہ اللہ کا تذکرہ نہیں کیا۔“