المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 300
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ قَالَ : نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَصَافَحَهُ ، فَلَمْ يَنْزِعِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ مِنْ يَدِ الرَّجُلِ حَتَّى انْتَزَعَ الرَّجُلُ يَدَهُ ، ثُمَّ قَالَ لَهُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، جَاءَ عُثْمَانُ . قَالَ : امْرُؤٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ موجود تھا کہ اسی دوران ایک شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے مصافحہ کیا، تو نبی ﷺ نے اپنا ہاتھ اس شخص کے ہاتھ سے اس وقت تک نہیں نکالا جب تک کہ اس شخص نے خود اپنا ہاتھ نہیں کھینچ لیا، پھر اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تشریف لائے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”(وہ) اہل جنت میں سے ایک شخص ہیں۔“
اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے صرف روح بن صلاح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔