المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 302
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، أَنَّهُ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، ثُمَّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي هَذَا ، خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ وَجْهِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا سُفْيَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَامِدُ بْنُ يَحْيَى .
ترجمہ
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے تین تین بار (اعضا دھو کر) وضو کیا، پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «مَنْ تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي هَذَا ، خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ وَجْهِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ» ”جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا، اس کے چہرے، اس کے دونوں ہاتھوں اور اس کے دونوں پاؤں سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں۔“ “
اس حدیث کو ابن عجلان رحمہ اللہ سے صرف سفیان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور حامد بن یحییٰ رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔