المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسحاق ہے۔
حدیث نمبر: 2993
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ : أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : مَا الْإِثْمُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : الْإِثْمُ مَا حَكَّ فِي صَدْرِكَ ، فَدَعْهُ I " قَالَ : فَمَا الْإِيمَانُ ؟ قَالَ : I " مَنْ سَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ وَسَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا مَعْمَرٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! گناہ کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”گناہ وہ ہے جو تمہارے سینے میں کھٹکے، تو اسے چھوڑ دو۔“ اس شخص نے پھر پوچھا: ”تو ایمان کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو اس کی برائی غمزدہ کر دے اور اس کی نیکی خوش کر دے، تو وہ مومن ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے صرف معمر رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور یہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“