المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسحاق ہے۔
حدیث نمبر: 2992
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : الْيَدُ الْمُنْطِيَةُ خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ الْفَضْلِ إِلَّا مَعْمَرٌ ، وَجَدُّ عُرْوَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ : عَطِيَّةُ السَّعْدِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عطیہ سعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”عطا کرنے والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔““
سماک بن فضل رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف معمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عروہ بن محمد کے دادا سیدنا عطیہ سعدی رضی اللہ عنہ ہیں۔