المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسحاق ہے۔
حدیث نمبر: 2990
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ . قَالَ : أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْغَيْثَ قَالَ : I " اللَّهُمَّ صَيِّبًا هَنِيئًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا مَعْمَرٌ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب بارش برستی دیکھتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ صَيِّبًا هَنِيئًا» ”اے اللہ! (اسے) خوب برسنے والی خوشگوار بارش (بنا دے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے صرف معمر رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“