المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسحاق ہے۔
حدیث نمبر: 2989
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا ، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أَدَّوُا الَّذِي عَلَيْهِمْ ، وَبَقِيَ الَّذِي لَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا مَعْمَرٌ .
ترجمہ
ثابت بنانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک انصار میرے وہ خاص رازدار ہیں جن کے پاس میں نے پناہ لی، لہٰذا تم ان کے نیکوکاروں کی نیکی کو قبول کرو اور ان کے خطا کاروں سے درگزر کرو، کیونکہ انہوں نے وہ ذمہ داری تو پوری کر دی جو ان پر واجب تھی اور اب وہ حق باقی ہے جو ان کا تم پر ہے۔“
ثابت بنانی رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف معمر رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔