❮
❯
حدیث نمبر: 2988
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ لِي عَلَى قُرَيْشٍ حَقًّا ، وَإِنَّ لِقُرَيْشٍ عَلَيْكُمْ حَقًّا مَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا ، وَائْتُمِنُوا فَأَدَّوْا ، وَاسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا ، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ إِلَّا مَعْمَرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّزَّاقِ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک میرا قریش پر ایک حق ہے، اور یقیناً قریش کا تم پر حق ہے جب تک کہ وہ فیصلہ کریں تو عدل کریں، جب انہیں امین بنایا جائے تو وہ امانت ادا کریں، اور جب ان سے رحم طلب کیا جائے تو وہ رحم کریں۔ پس ان میں سے جو ایسا نہ کرے، اس پر اللہ کی لعنت ہے۔“
ابن ابی ذئب رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف معمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں عبدالرزاق رحمہ اللہ منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2988
درجۂ حدیث محدثین: الصواب مرسل
تخریج حدیث «قال أبو حاتم الرازي: يروونه عن سعيد أن النبي صلى الله عليه وسلم مرسل «علل الحديث، ج 6، ص 578»»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4581، 4584، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7768، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19902»