المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا مُحَمَّدٌ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْأَجْلَحِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ الْعَبَّاسُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا لَنَعْرِفُ الضَّغَائِنَ فِي وُجُوهِ أَقْوَامٍ . قَالَ : بِمَ تَعْرِفُهَا ؟ قَالَ : تَكُونُ الْحَلْقَةُ فِي الْحَدِيثِ ، فَإِذَا اطَّلَعْتُ عَلَيْهِمْ أَمْسَكُوا لِقَرَابَتِي مِنْكَ ، وَلَوْ كَانُوا فِي نُصْحَةٍ لِلهِ وَرَسُولِهِ مَا أَمْسَكُوا لِقَرَابَتِي مِنْكَ . قَالَ : I " تَعْرِفُهُمْ ؟ I " قَالَ : نَعَمْ ، فَوَضَعَ الْعَبَّاسُ يَدَهُ عَلَى ذِرَاعِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ : هَذِهِ الْحَلْقَةُ مِنْهُمْ ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِ الْعَبَّاسِ ، فَرَفَعَهَا ، فَقَالَ : I " مَنْ لَمْ يُحِبَّ عَمِّي هَذَا لِلهِ وِلِقَرَابَتِهِ مِنِّي فَلَيْسَ بِمُؤْمِنٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا ابْنُ الْأَجْلَحِ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم کچھ لوگوں کے چہروں میں کینہ اور دشمنی (کے آثار) پہچان لیتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم اسے کس چیز سے پہچانتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”لوگ باتوں کا حلقہ بنائے بیٹھے ہوتے ہیں، پھر جب میں ان پر مطلع ہوتا ہوں تو وہ آپ ﷺ کے ساتھ میری قرابت کی وجہ سے (بات کرنے سے) رک جاتے ہیں؛ حالانکہ اگر وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لیے مخلص ہوتے تو آپ ﷺ سے میری قرابت کی بنا پر نہ رکتے۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تم انہیں پہچانتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ پھر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ کے بازو پر اپنا ہاتھ رکھا، پھر وہ مسجد میں داخل ہوئے تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے عرض کی: ”یہ حلقہ انہی میں سے ہے۔“ چنانچہ نبی ﷺ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور اسے بلند کیا، پھر فرمایا: ”جو میرے اس چچا سے اللہ کی خاطر اور مجھ سے ان کی قرابت کی وجہ سے محبت نہ کرے، وہ مومن نہیں ہے۔“
منصور سے اس حدیث کو صرف ابن اجلح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔