المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْحَجْرِيُّ الْكِنْدِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَ الْعَبَّاسُ يَعُودُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ ، فَرَفَعَهُ ، فَأَجْلَسَهُ فِي مَجْلِسِهِ عَلَى السَّرِيرِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : رَفَعَكَ اللهُ يَا عَمِّ ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : هَذَا عَلِيٌّ يَسْتَأْذِنُ . فَقَالَ : I " يَدْخُلُ I " فَدَخَلَ وَمَعَهُ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : هَؤُلَاءِ وَلَدُكَ يَا رَسُولَ اللهِ . قَالَ : I " وَهُمْ وَلَدُكَ يَا عَمِّ I " قَالَ : أَتُحِبُّهُمْ ؟ فَقَالَ : I " أَحَبَّكَ اللهُ كَمَا أَحَبَّهُمْ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی علالت کے دوران آپ کی عیادت کے لیے تشریف لائے، تو آپ ﷺ نے انہیں (تکریم کی خاطر) اٹھایا اور اپنی جگہ چارپائی پر بٹھا لیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: «رَفَعَكَ اللهُ يَا عَمِّ» ”اے چچا جان! اللہ تعالیٰ آپ کو رفعت عطا فرمائے۔“
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں جو اندر آنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں آنے دو۔“
چنانچہ وہ داخل ہوئے اور ان کے ہمراہ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما بھی تھے، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ آپ کی اولاد ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے چچا جان! یہ آپ کی بھی اولاد ہیں۔“ انہوں نے عرض کی: ”کیا آپ ان سے محبت فرماتے ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ آپ سے ویسی ہی محبت فرمائے جیسی میں ان سے محبت کرتا ہوں۔“