المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2946
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْبَزَّازُ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ : عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ أَوْ فَرَسٍ أَوْ بَغْلٍ I " .
وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، فَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِنْهُمْ : I " أَوْ فَرَسٍ أَوْ بَغْلٍ I " إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے شکمِ مادر میں ضائع ہونے والے بچے (جنین) کے بارے میں ایک غرہ یعنی ”غلام یا لونڈی یا گھوڑا یا خچر“ کا فیصلہ فرمایا۔
اس حدیث کو ایک جماعت نے محمد بن عمرو رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، لیکن ان میں سے عیسیٰ بن یونس رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے بھی ”یا گھوڑا یا خچر“ کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔