المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2947
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بُنْدَارٍ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كُنْتُ آكُلُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيْسًا فِي قَعْبٍ ، فَمَرَّ عُمَرُ ، فَدَعَاهُ فَأَكَلَ ، فَأَصَابَتْ إِصْبَعُهُ إِصْبَعِي ، فَقَالَ : حَسِّ أَوَّهْ أَوَّهْ ، لَوْ أُطَاعُ فِيكُنَّ مَا رَأَتْكُنَّ عَيْنٌ ، فَنَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی ﷺ کے ساتھ لکڑی کے ایک پیالے میں حیس (کھجور، پنیر اور گھی سے بنا کھانا) کھا رہی تھی، اتنے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے تو آپ ﷺ نے انہیں (کھانے کے لیے) بلا لیا اور انہوں نے بھی کھایا، (دورانِ طعام) ان کی انگلی میری انگلی سے چھو گئی تو انہوں نے کہا: «حَسِّ أَوَّهْ أَوَّهْ»، اگر آپ خواتین کے متعلق میری بات مانی جاتی تو کوئی آنکھ آپ کو نہ دیکھ پاتی، چنانچہ (اس پر) پردے کی آیت نازل ہوئی۔“
اسے مسعر سے صرف سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔