المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2945
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَيْثَمِ الْبَغْدَادِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : جَاءَتْ أُمُّ بَنِي أَبِي طَلْحَةَ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ اللهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ ، هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا رَأَتْ مَا يَرَى الرَّجُلُ ؟ فَضَحِكْتُ ، وَقُلْتُ : أَتَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، لَوْلَا ذَلِكَ أَكَانَ الْوَلَدُ يُشْبِهُ أُمَّهُ ؟ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رَوْحٍ إِلَّا ابْنُ عُلَيَّةَ .
ترجمہ
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ بنو ابوطلحہ کی والدہ (سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا) حاضرِ خدمت ہوئیں اور عرض گزار ہوئیں: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! بے شک اللہ تعالیٰ حق (بات بیان کرنے) سے نہیں شرماتا؛ کیا عورت پر غسل واجب ہے جب وہ (خواب میں) وہی کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے؟“ وہ (سیدہ زینب) فرماتی ہیں کہ میں ہنس پڑی اور میں نے کہا: ”کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں! (ضرور ہوتا ہے)، اگر ایسا نہ ہوتا تو بچہ اپنی ماں کے مشابہ کیسے ہوتا؟“
اس روایت کو روح رحمہ اللہ سے صرف ابن علیہ رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے۔