المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2938
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ الشِّيرَازِيُّ قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَتْ عَائِشَةُ : كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْإِنَاءِ الْوَاحِدِ مِنَ الْجَنَابَةِ ، وَأَقُولُ : أَبْقِ لِي ، أَبْقِ لِي I " لَا نَعْلَمُ أَبَا أُمَامَةَ رَوَى عَنْ عَائِشَةَ غَيْرَ هَذَا وَلَا يُرْوَى إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اور رسول اللہ ﷺ جنابت کی وجہ سے ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے، اور میں عرض کرتی تھی: «أَبْقِ لِي، أَبْقِ لِي» ”میرے لیے بھی بچائیے، میرے لیے بھی بچائیے“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہمارے علم کے مطابق سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کے علاوہ کوئی اور روایت بیان نہیں کی، اور یہ روایت صرف اسی سند سے مروی ہے۔“