المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، أَخُو حَجَّاجٍ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ : نَا لَيْثٌ ، عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَنَا آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ ، أَقُولُ : اتَّقُوا النَّارَ وَاتَّقُوا الْحُدُودَ ، ثَلَاثًا ، ثُمَّ أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ ، فَمَنْ وَرَدَ فَقَدْ أَفْلَحَ ، فَيُؤْتَى بِرِجَالٍ ، حَتَّى إِذَا عَرَفْتُهُمْ وَعَرَفُونِي اخْتُلِجُوا دُونِي ، فَأَقُولُ : رَبِّ أَصْحَابِي ، فَيُقَالُ : لَمْ يَزَالُوا يَرْتَدُّونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا عَبْدُ الْوَاحِدِ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہارے کمر بند تھامے ہوئے ہوں اور میں کہتا ہوں: آگ سے بچو اور اللہ کی حدود (پامال کرنے) سے بچو، آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی، پھر میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا، چنانچہ جو وہاں پہنچ گیا وہ کامیاب ہو گیا؛ پھر کچھ لوگوں کو لایا جائے گا، یہاں تک کہ جب میں انہیں پہچان لوں گا اور وہ مجھے پہچان لیں گے تو انہیں میرے سامنے سے اچک لیا جائے گا، تو میں عرض کروں گا: اے میرے رب! یہ تو میرے ساتھی ہیں، تو جواباً کہا جائے گا: یہ لوگ (آپ کے بعد) مسلسل اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے ہٹتے رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صرف عبد الواحد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“