المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2872
وَبِهِ عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْجَعْدِ ، أَوِ ابْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، اشْتَرَيْتُ مِقْسَمَ بَنِي فُلَانٍ ، فَرَبِحْتُ فِيهِ كَذَا وَكَذَا ، فَقَالَ : أَلَا أُنَبِّئُكَ بِمَا هُوَ أَكْثَرُ مِنْهُ رِبْحًا ؟ قَالَ : هَلْ يُوجَدُ ؟ قَالَ : I " رَجُلٌ تَعَلَّمَ عَشْرَ آيَاتٍ I " فَذَهَبَ الرَّجُلُ فَتَعَلَّمَ عَشْرَ آيَاتٍ ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ إِلَّا ابْنُهُ .
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے فلاں قبیلے کا منقسمہ حصہ خریدا اور اس میں اتنا اتنا نفع کمایا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس چیز کی خبر نہ دوں جو اس سے بھی زیادہ نفع بخش ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”کیا ایسی کوئی چیز پائی جاتی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص جو دس آیات سیکھے۔“ چنانچہ وہ شخص چلا گیا اور اس نے دس آیات سیکھیں، پھر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو اس کی خبر دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سلیمان تیمی رحمہ اللہ سے ان احادیث کو صرف ان کے بیٹے نے ہی روایت کیا ہے۔“