المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ ، قَالَ : نَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي عُمَرَ الْغُدَانِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : لَا يَكُونُ لِرَجُلٍ إِبِلٌ لَا يُؤَدِّي حَقَّهَا فِي نَجْدَتِهَا وَرِسْلِهَا إِلَّا بُطِحَ لَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَاعٍ قَرْقَرٍ جَاءَتْ كَأَكْثَرِ مَا كَانَتْ وَأَغَذِّهِ وَآشَرِهِ وَأَجْسَمِهِ ، فَتَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا ، كُلَّمَا مَضَتْ أُخْرَاهَا عَادَتْ أُولَاهَا ، فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ I " وَقَالَ فِي الْغَنَمِ كَنَحْوِ ذَلِكَ ، وَقَالَ فِي الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ كَنَحْوِ ذَلِكَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کے پاس اونٹ ہوں اور وہ ان کی تنگی و خوش حالی (ہر حال) میں ان کا حق ادا نہ کرے، تو قیامت کے دن اسے ایک ہموار چٹیل میدان میں ان کے آگے اوندھا لٹا دیا جائے گا۔ وہ اونٹ اپنی سابقہ حالت سے بھی کہیں زیادہ تعداد، بھرپور توانائی، نشاط اور موٹاپے کے ساتھ آئیں گے اور اسے اپنے پاؤں سے روندیں گے۔ جب بھی ان کا آخری اونٹ گزر جائے گا تو پہلا پھر لوٹ آئے گا، (یہ عذاب) اس دن میں (ہو گا) جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔“
اور آپ ﷺ نے بکریوں کے متعلق بھی اسی کی مانند فرمایا، اور آپ ﷺ نے سونے اور چاندی کے بارے میں بھی اسی کی مانند فرمایا۔