المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2870
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا سَعْدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ زَوَّجَ عَلِيًّا فَاطِمَةَ قَالَ : يَا عَلِيُّ ، لَا تَدْخُلْ عَلَى أَهْلِكَ حَتَّى تُقَدِّمَ لَهُمْ شَيْئًا فَقَالَ : مَا لِي شَيْءٌ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ : I " أَعْطِهَا دِرْعَكَ الْحُطَمِيَّةَ .
I " قَالَ ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ : قَالَ أَبِي : I " فَقُوِّمَتِ الدِّرْعُ أَرْبَعَمِائَةٍ وَثَمَانِينَ دِرْهَمًا I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا نکاح سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے علی! اپنی اہلیہ کے پاس اس وقت تک نہ جانا جب تک انہیں کوئی چیز (بطورِ مہر) پیش نہ کر دو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنی «حطمیہ» زرہ دے دو۔“
ابن ابی رواد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد (عبد العزیز بن ابی رواد رحمہ اللہ) نے فرمایا: ”اس زرہ کی قیمت چار سو اسی درہم لگائی گئی تھی۔“