المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2869
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا سَعْدُ بْنُ زُنْبُورٍ قَالَ : نَا سُلَيْمُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : كَانَ جِبْرِيلُ إِذَا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْقُرْآنِ ، كَانَ أَوَّلَ مَا يُلْقِي عَلَيْهِ : بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، فَإِذَا قَالَ جِبْرِيلُ : بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، الثَّانِيَةَ ، عَلِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ قَدْ خَتَمَ السُّورَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا جبریل علیہ السلام جب نبی کریم ﷺ کے پاس قرآن لے کر آتے تو سب سے پہلے جو کلام آپ ﷺ پر القا فرماتے وہ «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ہوتا تھا، پھر جب سیدنا جبریل علیہ السلام دوبارہ «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» کہتے تو نبی کریم ﷺ جان لیتے کہ انہوں نے سورت ختم کر دی ہے۔“