المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2857
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ قَالَ : نَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الْأَكْوَعِ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا اشْتَدَّتِ الرِّيحُ : I " اللَّهُمَّ لَقْحًا لَا عَقِيمًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى سَلَمَةَ إِلَّا الْمُغِيرَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ .
ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ جب تیز ہوا چلتی تو آپ ﷺ فرماتے تھے: « اللَّهُمَّ لَقْحًا لَا عَقِيمًا » ”اے اللہ! (اس ہوا کو) نفع بخش اور حاملہ (بارش لانے والی) بنانا، بانجھ (اور بے فیض) نہ بنانا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید مولیٰ سلمہ سے صرف مغیرہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں احمد بن عبدہ منفرد ہیں۔“