❮
❯
حدیث نمبر: 2858
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ : نَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ ، قَالَ : نَا بُكَيْرُ بْنُ مِسْمَارٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : قُلْتُ لِضَمْرَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ : مَا قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِيكَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ؟ فَقَالَ : كَانَ أَبِي صَاحِبَ بَادِيَةٍ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ مُرْنِي بِلَيْلَةٍ أَنْزِلُ فِيهَا ، فَقَالَ : انْزِلْ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ فَلَمَّا وَلَّى قَالَ : I " اطْلُبْهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُكْيَرٍ إِلَّا فُضَيْلٌ .
ترجمہ

امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ضمرہ بن عبد اللہ بن انیس رحمہ اللہ سے پوچھا: ”نبی ﷺ نے آپ کے والد (سیدنا عبد اللہ بن انیس رضی اللہ عنہ) سے لیلۃ القدر کے متعلق کیا فرمایا تھا؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”میرے والد صحرائی زندگی بسر کرتے تھے، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے کسی ایسی ایک شب کا حکم فرما دیجیے جس میں میں (مدینہ) آیا کروں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تیئیسویں شب کو آیا کرو“، پھر جب وہ پیٹھ پھیر کر جانے لگے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے آخری عشرے میں تلاش کرو۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکیر سے صرف فضیل نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2858
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1168، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1142 / 332، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2185، 2186، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3387، 3388، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1379، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8629، 8628، 8630، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16291، 16292، 16290، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7689، 7690، 7691، 7692، 7694، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8775، 9605، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4622، 4623، 4621، 4619، 4620، 4624، 4628، 4629، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5481، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14919، 14923، 14921، 14922، 14924، 14925، 14929، 14926، 14927، 14928، 14930، 14939، 14936، 14937، 14938، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6568»