❮
❯
حدیث نمبر: 2807
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ الْمُسَيِّبِ أَبُو رَجَاءٍ الْكَلْبِيُّ قَالَ : نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : أَتَيْنَ النِّسَاءُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَ : يَا رَسُولَ اللهِ ذَهَبَ الرِّجَالُ بِالْفَضْلِ وَالْجِهَادِ ، فَمُرْنَا بِعَمَلٍ نُدْرِكُ بِهِ فَضْلَ الْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ ، فَقَالَ : مِهْنَةُ إِحْدَاكُنَّ فِي بَيْتِهَا تُدْرِكُ بِهِ عَمَلَ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا رَوْحٌ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”عورتیں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مرد تو فضیلت اور جہاد (کا اجر) سمیٹ لے گئے، پس ہمیں کسی ایسے عمل کا حکم فرمائیے جس کے ذریعے ہم اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کی فضیلت پا سکیں۔ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی کا اپنے گھر کے کام کاج اور خدمت میں مصروف رہنا اسے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے عمل (کے اجر) تک پہنچا دیتا ہے۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ثابت رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف روح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2807
تخریج حدیث «أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3415، 3416، والبزار فى «مسنده» برقم: 6962، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1650 / 1، 1650 / 2، 1650 / 3»