المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2808
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، أَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : نَا عَوْبَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا أَنَسُ ، أَحْسِنِ الْوُضُوءَ يُزَدْ فِي عُمُرِكَ ، وَسَلِّمْ عَلَى مَنْ لَقِيتَ مِنْ أُمَّتِي تَكْثُرْ حَسَنَاتُكَ ، وَإِذَا دَخَلْتَ مَنْزِلَكَ فَسَلِّمْ يَكْثُرْ خَيْرُ بَيْتِكَ ، وَارْحَمِ الصَّغِيرَ ، وَوَقِّرِ الْكَبِيرَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ إِلَّا ابْنُهُ عَوْبَدٌ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے انس! وضو اچھی طرح کیا کرو، تمہاری عمر میں اضافہ کیا جائے گا؛ اور میری امت میں سے جس سے تمہاری ملاقات ہو اسے سلام کیا کرو، تمہاری نیکیاں زیادہ ہوں گی؛ اور جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو سلام کیا کرو، تمہارے گھر کی خیر و برکت بڑھ جائے گی؛ اور چھوٹے پر شفقت کرو اور بڑے کی توقیر کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو عمران رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ان کے بیٹے عوبد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“