المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 28
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الْأَطْرَابُلُسِيُّ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مَرْوَانَ ، عَنْ يَزِيدَ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلُوا فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَقِيلُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ إِلَّا كَثِيرٌ ، وَلَا عَنْ كَثِيرٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم دوپہر کو آرام (قیلولہ) کر لیا کرو کیونکہ شیطان قیلولہ نہیں کرتا۔“
اس حدیث کو یزید ابو خالد الدالانی رحمہ اللہ سے سوائے کثیر بن مروان رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا، اور کثیر رحمہ اللہ سے سوائے معاویہ بن یحییٰ الاطرابلسی رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا، جبکہ اس کی روایت کے ساتھ علی بن عیاش الحمصی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔