المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 29
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ عُرْفُطَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنِ اصْطَنَعَ إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَجَازُوهُ ، فَإِنْ عَجَزْتُمْ عَنْ مُجَازَاتِهِ فَادْعُوا لَهُ ، حَتَّى يَعْلَمَ أَنَّكُمْ قَدْ شَكَرْتُمْ ، فَإِنَّ اللهَ شَاكِرٌ يُحِبُ الشَّاكِرِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عُرْفُطَةُ . تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبَّادٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو تمہارے ساتھ کوئی بھلائی کرے تو اسے اس کا بدلہ دو، پھر اگر تم اسے بدلہ دینے کی استطاعت نہ رکھو تو اس کے لیے (اللہ سے) دعا کرو، یہاں تک کہ اسے معلوم ہو جائے کہ تم نے اس کا شکریہ ادا کر دیا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ بڑا قدردان ہے اور شکر گزاروں کو پسند فرماتا ہے۔“
نافع رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عرفطہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ اسے ولید بن عباد رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔