المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2779
وَبِهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَوْ يَعْلَمُ الْمُؤْمِنُ مَا عِنْدَ اللهِ مِنَ الْعُقُوبَةِ مَا طَمِعَ أَحَدٌ بِجَنَّتِهِ ، وَلَوْ يَعْلَمُ الْكَافِرُ مَا عِنْدَ اللهِ مِنَ الرَّحْمَةِ مَا قَنَطَ عَبْدٌ مِنْ جَنَّتِهِ ، خَلَقَ اللهُ الرَّحْمَةَ مِائَةَ رَحْمَةٍ ، وَأَهْبَطَ مِنْهَا رَحْمَةً بَيْنَ عِبَادِهِ يَتَرَاحَمُونَ بِهَا ، وَعِنْدَ اللهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ ، وَهَذِهِ النَّارُ جُزْءٌ مِنْ مِائَةِ جُزْءٍ مِنْ جَهَنَّمَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر مومن کو اس سزا کا علم ہو جائے جو اللہ کے پاس ہے، تو کوئی بھی اس کی جنت کی طمع نہ کرے؛ اور اگر کافر کو اس رحمت کا علم ہو جائے جو اللہ کے پاس ہے، تو کوئی بندہ اس کی جنت سے ناامید نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سو حصے پیدا فرمائے، ان میں سے ایک حصہ اپنے بندوں کے درمیان نازل فرمایا جس کی بدولت وہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، جب کہ اللہ کے پاس ننانوے حصے (باقی) ہیں۔ اور یہ (دنیا کی) آگ جہنم کے سو حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“