❮
❯
حدیث نمبر: 2778
وَبِهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : هَلْ تَدْرُونَ مَا الْمُفْلِسُ ؟ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ الْمُفْلِسُ فِينَا مَنْ لَا دِرْهَمَ لَهُ وَلَا مَتَاعَ ، قَالَ : I " إِنَّ الْمُفْلِسَ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِصِيَامٍ وَصَلَاةٍ وَصَدَقَةٍ ، وَيَأْتِي قَدْ ظَلَمَ هَذَا وَأَكَلَ مَالَ هَذَا ، وَضَرَبَ هَذَا ، وَشَتَمَ هَذَا ، فَيُقْعَدُ ، فَيُقْتَصُّ لِهَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ ، وَلِهَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ ، فَإِنْ فَنِيَتْ حَسَنَاتُهُ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَ الَّذِي عَلَيْهِ مِنَ الْخَطَايَا أُخِذَ مِنْ خَطَايَاهُمْ فَطُرِحَتْ عَلَيْهِ ، ثُمَّ طُرِحَ بِهِ فِي النَّارِ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم میں مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ درہم ہوں اور نہ ہی کوئی سامانِ زندگی۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کا مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز، روزہ اور صدقہ لے کر آئے گا، لیکن وہ اس حال میں آئے گا کہ اس نے اس (فلاں) پر ظلم کیا ہوگا، اس کا مال کھایا ہوگا، اسے مارا پیٹا ہوگا اور اسے گالی دی ہوگی؛ چنانچہ اسے بٹھایا جائے گا، پھر اس (مظلوم) کو اس کی نیکیوں میں سے (حق) دیا جائے گا اور اس (دوسرے) کو بھی اس کی نیکیوں میں سے حق دیا جائے گا۔ پھر اگر اس کے ذمے واجب الادا خطاؤں کے بدلے کی ادائیگی سے پہلے ہی اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں، تو ان (مظلوموں) کے گناہ لے کر اس پر ڈال دیے جائیں گے، پھر اسے آگ میں جھونک دیا جائے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2778
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2581، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4411، 7359، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2418، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11621، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8144، 8530، 8964، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6499»