المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2780
وَبِهِ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ الزَّمَانَ الطَّوِيلَ بِأَعْمَالِ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، ثُمَّ يَخْتِمُ اللهُ لَهُ عَمَلَهُ بِأَعْمَالِ أَهْلِ النَّارِ ، فَيَجْعَلُهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ الزَّمَانَ الطَّوِيلَ بِأَعْمَالِ أَهْلِ النَّارِ ، ثُمَّ يَخْتِمُ اللهُ عَمَلَهُ بِأَعْمَالِ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، فَيَجْعَلُهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک کوئی شخص ایک طویل عرصے تک اہل جنت کے سے اعمال کرتا رہتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اس کے عمل کا خاتمہ اہل نار کے اعمال پر فرما دیتا ہے، تو وہ اسے اہل نار میں سے کر دیتا ہے؛ اور یقیناً کوئی شخص ایک طویل عرصے تک اہل نار کے سے اعمال کرتا رہتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اس کے عمل کا خاتمہ اہل جنت کے اعمال پر فرما دیتا ہے، تو وہ اسے اہل جنت میں سے کر دیتا ہے۔“