❮
❯
حدیث نمبر: 2776
وَبِهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كَيْفَ أَنْتَ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو إِذَا كُنْتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ ؟ قَالَ : وَذَاكَ مَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " ذَلِكَ إِذَا مَرِجَتْ أَمَانَاتُهُمْ وَعُهُودُهُمْ فَصَارُوا هَكَذَا I " ، وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ ، قَالَ : فَكَيْفَ أَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " تَعْمَلُ بِمَا تَعْرِفُ وَتَدَعُ مَا تُنْكِرُ ، وَتَعْمَلُ بِخَاصَّةِ نَفْسِكَ ، وَتَدَعُ عَوَامَّ النَّاسِ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عبداللہ بن عمرو! تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم لوگوں کے نکمے اور گھٹیا لوگوں (کے ہجوم) میں رہ جاؤ گے؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ وقت کیسا ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ایسا وقت ہوگا جب لوگوں کی امانتیں اور ان کے عہد و پیمان بگڑ (اور گڈ مڈ ہو) جائیں گے اور وہ اس طرح ہو جائیں گے“، اور آپ ﷺ نے (اپنے دونوں ہاتھوں کی) انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کیا۔ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! (ایسے میں) میں کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس بات پر عمل کرنا جسے تم (حق) جانتے ہو اور اسے چھوڑ دینا جسے تم ناپسندیدہ (منکر) سمجھتے ہو، اور تم خاص طور پر اپنی ذات کی فکر کرنا اور عام لوگوں (کے بگاڑ) کو چھوڑ دینا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2776
درجۂ حدیث محدثین: رجال أحد إسناديه رجال الصحيح
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رجال أحد إسنادي الطبراني رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 283»»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5950، 5951، 6730، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1182، 1183، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8791»