المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
وَبِهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : I " يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ : كُلُّ حَسَنَةٍ يَعْمَلُهَا ابْنُ آدَمَ أَجْزِيهِ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ ، إِلَّا الصِّيَامَ ، هُوَ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ ، يَذَرُ الطَّعَامَ مِنْ أَجْلِي ، وَيَذَرُ الشَّهْوَةَ مِنْ أَجْلِي ، فَهُوَ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ ، الصَّوْمُ جُنَّةٌ ، فَمَنْ كَانَ صَائِمًا فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ ، فَإِنِ امْرُؤٌ شَتَمَهُ أَوْ آذَاهُ فَلْيَقُلْ : إِنِّي صَائِمٌ ، إِنِّي صَائِمٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: ابنِ آدم جو بھی نیکی کرتا ہے، میں اسے اس کا بدلہ دس نیکیوں سے لے کر سات سو گنا تک دیتا ہوں، سوائے روزے کے، کہ وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا؛ وہ بندہ میری خاطر اپنا کھانا ترک کرتا ہے اور میری خاطر اپنی خواہشِ نفس چھوڑتا ہے، پس وہ (عمل) میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا؛ روزہ ڈھال ہے، لہٰذا جو شخص روزے سے ہو وہ نہ تو بیہودہ گوئی کرے اور نہ ہی نادانی و جہالت کی بات، اور اگر کوئی اسے گالی دے یا اسے اذیت پہنچائے تو وہ کہہ دے: «إِنِّي صَائِمٌ ، إِنِّي صَائِمٌ» ”بے شک میں روزے سے ہوں، میں روزے سے ہوں“۔“