المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ قَالَ : نَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ انْهَزَمَ النَّاسُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَأَبَا سُفْيَانَ بْنَ الْحَارِثِ ، وَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُنَادَى : يَا أَصْحَابَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ ، يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ اسْتَحَرَّ النِّدَاءُ فِي بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ، فَلَمَّا سَمِعُوا النِّدَاءَ أَقْبَلُوا ، فَوَاللهِ مَا شَبَّهْتُهُمْ إِلَّا بِالْإِبِلِ تَحِنُّ إِلَى أَوْلَادِهَا ، فَلَمَّا الْتَقَوُا الْتَحَمَ الْقِتَالُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " الْآنَ حَمِيَ الْوَطِيسُ I " وَأَخَذَ كَفًّا مِنْ حَصًى ، فَرَمَى بِهِ ، وَقَالَ : I " هُزِمُوا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ I " وَكَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ قِتَالًا يَوْمَئِذٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا عِمْرَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرٌو .
كذا في طبعة دار الحرمين ، وأشار المحقق إلى كونها كذلك بالمخطوطسیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب حنین کا معرکہ ہوا تو لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے تتر بتر ہو گئے سوائے سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو سفیان بن حارث رضی اللہ عنہ کے، اور رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ یہ پکار لگائی جائے: «يا أصحاب سورة البقرة، يا معشر الأنصار» ”اے سورۃ البقرہ والو! اے گروہِ انصار!“ پھر یہ پکار بنو حارث بن خزرج میں شدت کے ساتھ پھیل گئی، پس جب انہوں نے یہ پکار سنی تو وہ (اس تیزی سے) پلٹے کہ اللہ کی قسم! میں نے انہیں ان اونٹنیوں کے مشابہ پایا جو اپنے بچوں کی طرف تڑپ کر لپکتی ہیں، پھر جب فریقین باہم دست و گریبان ہوئے تو گھمسان کی جنگ چھڑ گئی، تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «الآن حمي الوطيس» ”اب جنگ کی بھٹی خوب گرم ہوئی ہے“ اور آپ ﷺ نے مٹھی بھر کنکریاں لے کر ان کی طرف پھینکیں اور فرمایا: «هزموا ورب الكعبة» ”ربِ کعبہ کی قسم! یہ شکست کھا گئے“ اور اس روز سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے زیادہ سخت لڑائی لڑنے والے تھے۔“
معمر سے، انہوں نے امام زہری رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کو صرف عمران نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عمرو منفرد ہیں۔
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے اور محقق نے اشارہ کیا ہے کہ مخطوطہ میں بھی عبارت اسی طرح ہے۔