المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2759
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زِيَادِ بْنِ سَمْعَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الرَّجُلِ يَطَأُ بِنَعْلَيْهِ فِي الْأَذَى قَالَ : التُّرَابُ لَهُمَا طَهُورٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَوْحٍ إِلَّا يَزِيدُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنے جوتوں کے ساتھ گندگی پر قدم رکھتا ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «التُّرَابُ لَهُمَا طَهُورٌ» ”مٹی ان دونوں (جوتوں) کے لیے پاک کرنے والی ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو روح سے صرف یزید نے روایت کیا ہے۔“