المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2757
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا سَعَى فِي بَطْنِ الْمَسِيلِ قَالَ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ وَارْحَمْ ، وَأَنْتَ الْأَعَزُّ الْأَكْرَمُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا لَيْثٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَارِثِ .
ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب وادی کے نشیبی حصے میں سعی فرماتے تو یہ دعا پڑھتے: « اللَّهُمَّ اغْفِرْ وَارْحَمْ ، وَأَنْتَ الْأَعَزُّ الْأَكْرَمُ » ”اے اللہ! بخش دے اور رحم فرما، اور تو ہی سب سے زیادہ صاحبِ عزت اور نہایت کرم والا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے صرف لیث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عبد الوارث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“