المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2723
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أُمَيَّةُ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ : نَا حَبِيبُ بْنُ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَخْلَفَ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ بِالْمَدِينَةِ يُصَلِّي بِالنَّاسِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا حَبِيبٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی ﷺ نے مدینہ منورہ میں سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو اپنا قائم مقام مقرر فرمایا، وہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے۔“
اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے صرف حبیب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں یزید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔