المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2722
وَعَنْ رَوْحٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ ، أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَسْأَلَانِهِ مِنَ الصَّدَقَةِ ، فَرَفَعَ لَهُمَا بَصَرَهُ وَخَفَضَهُ ، فَرَآهُمَا رَجُلَيْنِ جَلْدَيْنِ ، فَقَالَ : إِنْ شِئْتُمَا أَعَنْتُكُمَا فِيهَا ، وَلَا حَظَّ فِيهَا لِغَنِيٍّ ، وَلَا لِقَوِيٍّ مُكْتَسِبٍ .
ترجمہ
عبید اللہ بن عدی بن الخیار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ دو شخص حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ آپ ﷺ سے صدقے کا سوال کر رہے تھے، آپ ﷺ نے ان کی طرف اپنی نگاہ اٹھائی اور پھر اسے نیچا کیا، آپ ﷺ نے دیکھا کہ وہ دونوں توانا اور تندرست ہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں اس میں سے تمہاری مدد کر دیتا ہوں، مگر اس میں کسی غنی (مالدار) کا کوئی حصہ ہے اور نہ ہی کسی ایسے طاقتور کا جو کمانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔“