المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2721
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ : قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا : مَا رَأَيْتُ أَفْضَلَ مِنْ فَاطِمَةَ غَيْرَ أَبِيهَا . قَالَتْ : وَكَانَ بَيْنَهُمَا شَيْءٌ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ سَلْهَا ، فَإِنَّهَا لَا تَكْذِبُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے افضل کسی کو نہیں دیکھا سوائے ان کے والد ﷺ کے۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ ان دونوں کے درمیان کوئی (اختلافی) بات ہو گئی تھی، تو انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ ان سے دریافت فرما لیں، کیونکہ وہ جھوٹ نہیں بولتیں۔“